میڈیاکےخلاف مریم نوازکااقرارلمحہ فکریہ :میڈیاکوآپس میں لڑانےکاثواب بھی مریم کوجاتاہے: فوادچودھری

اسلام آباد: پاکستانی میڈیا کے خلاف مریم نوازکا اقرارلمحہ فکریہ ہے:پاکستان خلاف پراپیگنڈہ مریم نوازکا میڈیا سیل چلا رہاہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میڈیا کے خلاف سازشیں اور شرارتیں کون کرتا ہے آج مریم نواز نے اقرارکرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ شریف فیملی کو اپنی ذات کے سوا کسی کی عزت عزیز نہیں

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سیل کی سربراہی کا اعتراف کرلیا ہے اور یہ اعتراف دراصل پاکستانی میڈیا کے خلاف ہے ۔ان کا یہ کہنا تھا کہ میڈیا کوآپس میں لڑا کرنوازشریف کے لیے ہمدردی حاصل کرنا بھی مریم نواز کی اسٹراٹیجک پراکسی کا ایک مرکزی منصوبہ ہے

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نوازمسلم لیگ(ن)کامیڈیاسیل چلارہی تھیں، وزیراعظم ہاؤس میں مریم نوازکااسپیشل میڈیا سیل بنایا گیاتھا، آج مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کا اعتراف کیا۔ منظم طریقے سے صحافیوں کو خریدا گیا۔ مخالف صحافیوں کے گروپ کو سزائیں دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی نائب صدر نے جن چینلز کو سزادی ان کےنام لیے، مریم نے جن کو سزانہیں دی ان کے نام نہیں لیے، مریم نے میڈیا سیل کی سربراہی کا اعتراف کرلیا ، لیگی نائب صدر نے 10ارب روپےمن پسند چینلز کو دیئے۔ جن صحافیوں کو فلیٹ اور پیسے دیئے گئے ان کی تحقیقات ہوں گی۔ ساراکام مریم نوازخودکررہی تھیں، پرویزرشیدکٹھ پتلی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو فلیٹس کے بارے میں بتانا ہو گا کیسےخریدے گئے، مسلم لیگ (ن) کے پاس جوشواہد ہیں عدالت کے سامنے رکھے، عام آدمی چاہتا ہے چوروں سے پیسے لیے جائیں

یاد رہےکہ آج نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکوحقائق کے سامنے اپنا جرم تسلیم کرنا پڑگیا،ادھر اپنے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے مریم نے چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق اپنی آڈیو کِلپ کے درست ہونے کا اعتراف کرلیا

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے 4 چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق اپنی آڈیو کے درست ہونے کا اعتراف کرلیا۔ان کے اعتراف جُرم کےساتھ ہی پارٹی کے خالص مسلم لیگی رہنما سخت پریشان ہیں اور ان کے سرشرم سے جُھک گئے ہیں‌

 

ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہےکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ جس سازش کے مہرے ثاقب نثارہیں، اسی کے تحت عمران خان اقتدارمیں آئے، عمران خان ثاقب نثار کو نہیں خود کو بچا رہے ہیں۔

مریم نواز نے جہاں اپنا جرم تسلیم کرکے ایک کارڈ کھیلا ہے وہاں وہ اسی کارڈ کے تناظر میں سابق چیف جسٹس کی آڈیوکواصلی قراردینے کی کوشش کررہی ہیں، مریم نواز کا کہنا تھاکہ حکومتی وزرا دفاع کرتے کرتے ہلکان ہورہے ہیں، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں

 

Comments are closed.