لاہور:مریم نواز کی بڑی بیٹی مہرالنساءحادثے کا شکار،سرپرسخت چوٹیں ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،اطلاعات کے مطابق ‏مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہرالنساایک خطرناک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں

ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی بڑی بیٹی ‏مہرالنساءکوسرپرشدید چوٹیں‌ آنے پراسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طورپرسرکی سرجری کرکے جان بچانے کی کوششیں شروع کردی ہیں

‏یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نےاپنی صاحبزادی کےآئی سی یومیں ہونےپر حیدرآباد روانگی منسوخ کردی ہے

دوسری طرف ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏مہرالنساء آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور اب حالت خطرے سے باہر ہے

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مریم نوازنے کسی پریشانی اورحادثے کی صورت میں سیاسی مصروفیات منسوخ کی ہیں ، اس سے پہلے مریم نواز نے اپنی والدہ ، دادی اوردیگر رشتہ داروں کی وفات کی خبرسننے کے باوجود بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں

Shares: