باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے یوٹیوب چینل مبشر لقمان آفیشیل پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پولیس وردی پہننے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب صبح تصویر دیکھی تو وہ سلامی کے چبوترے پر سلامی لے رہی تھیں، پہلے مجھے لگا فینسی ڈریس شو ہو رہا ہے،میں نے سوچا کسی سکول میں چلی گئی ہیں میڈم اور وہاں فینسی ڈریس شو میں ہیں، پھر پیچھے دیکھا تو ڈاکٹر عثمان انور نظر آئے جو آئی جی پنجاب ہیں،وہ بھی یونیفارم میں ہیں، اگر فینسی ڈریس شو ہوتا تو عثمان انور نے ساڑھی پہنی ہوتی، یہ بچگانہ حرکت ہے، اسکی تعریف کریں یا نہ کریں یہ بچگانہ حرکت ہے، ابھی خرم دستگیر ٹی وی پر کہہ رہے تھے کہ اس سے پولیس کا مورال بلند ہو گا، پولیس کو مورال بلند کرنا ہے تو شہید نوجوانوں کی بیواؤں کے پاس جائیں، روز ایک گھنٹہ مختص کر لیں،وہ تو سمجھ میں آتا ہے یہ تو کوئی اندر کی خواہشات ہیں،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج مجھے سمجھ میں آ گیا کہ کیپٹن صفدر سے مریم نواز نے شادی کیوں کی تھی، یونیفارم میں دیکھا ہو گا اور یونیفارم پسند ہے تو شادی کی ہو گی، نواز شریف کی تصویر بھی دیکھی ہو گی وہ بھی پولیس یونیفارم میں ہے، آپ وزیراعلیٰ ہیں، چیف ایگزیکٹو ہیں، میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ پولیس وردی میں کیوں آئیں،اس پر سائیکالوجسٹ ہی کوئی بتا سکتا ہے کہ اس طرح کیوں کیا،مریم کے والد آئی جی پنجاب یا ڈی ایس پی تو نہیں تھے والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے تو وزیراعلیٰ بنی ہیں،میں نے دیکھا کہ مریم گاڑی میں کھڑی ہیں سلوٹ لے رہی ہیں اور ہر تین گز کے فاصلے پر بڑا سا پوسٹر لگا ہوا ہے جس پر خوش آمدید مریم نواز، لکھا ہوا ہے،کس قسم کی یہ تقریب ہے پولیس والوں کو بھی اپنی عزت کروانی چاہئے ،یہ جو خود نمائی کا شوق ہے اسکو بچگانہ ہی کہہ سکتا ہوں اور کچھ نہیں کہہ سکتا.
اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف
مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست
میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز