پشاور:مریم نواز کا پشاور جلسے میں مختصرترین خطاب،پشاور سے اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ،میاں شہبازشریف کی والدہ محترمہ کی وفات پاگئی ہیں، ادھرآج پشاورمیں مریم نوازاپنی دادی کی وفات کی خبرسننے کے باوجود آخری وقت تک جلسہ گاہ میں رہیں اورپنڈال پرموجود رہیں
پشاورجلسے میں دادی کی وفات کی خبرسننے کےبعد مریم نواز نے کئی گھنٹے وہاں رہ کرحکومت کے خلاف جلسے کوکامیاب کرنے کےلیے اپوزیشن کے دوسرے اراکین کے ساتھ مشاورت کی
باغی ٹی وی کے مطابق مریم نوازنے پشاورجلسے میں اپنی باری کا انتظارکرتے ہوئے آخر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمبا خطاب نہیں کرسکتیں ، ان کی دادی محترمہ وفات پا گئی ہیں
پشاورمیں پی ڈی ایم کے جلسےسےمختصر خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پشاور میں جلسے سے خطاب نہیں کرسکی مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ سب شرکا سے دادی جان کی بخشش اورنوازشریف کے لیے دعا کی درخواست کرتی ہیں