آرمی چیف کا شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

باغی ٹی وی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے آمین


واضح رہے کہ وزیرا اعظم سمیت ، گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب، شیخ رشید، چودھری شجاعت، پرویز الہیٰ، بلاول بھٹو، آصف زرداری فضل الرحمان، سراج الحق، وزیر اطلاعات شبلی فراز وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر رہنماؤں نے بھی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعظم سمیت سیاسی و مذہبی قائدین کا نواز شریف سے اظہار تعزیت

Shares: