کراچی :مریم نواز کی دھمکی کام کرگئی:آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن کوپیغآم بھیج دیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی کی شادی پر سیاسی قیادت کو مدعو کرلیا۔
گزشتہ روز صحافیوں کے پوچھنے پر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ’کون سی شادی؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں انہیں تو بلایا ہی نہیں ہے‘۔
کل مریم نواز نے دھمکی دی تھی کہ اگرمولانا فضل الرحمن کو نہ بلایا گیا تو وہ بھی نہیں جائیں گی
ایسے ہی آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے بھی صحافیوں نے شادی میں مدعو کیے جانے کا سوال کیا تھا لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہ دیا۔
پی پی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور لیگی نائب صدر مریم نواز کو مدعوکیا گیا ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری ہاؤس سےتمام سینیئر سیاستدانوں کو دعوت نامے بھجوادیےگئے۔نکاح کی یہ تقریب 29 جنوری کو ہوگی جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔
ادھر ذرائع کے مطابق ان رہنماوں کو لاہور میں ہونےوالی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے
یاد رہے کہ کل آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کی شادی پر مریم نواز نےکل کہا تھا کہ اگرمیرے مولانا کو بختاورکی شادی پرنہ بلایا گیا تووہ بھی شادی میں شرکت نہیں کریں گی
دوسری طرف حکومت مخالف پی ڈی ایم تحریک کے اندرونی اختلافات عیاں کرنے کا باعث بن گئی ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔