نوازشریف کے یارغار،مریم نواز کے تایا جی محمود خان اچکزئی کی قومی زبان اردو کے خلاف ہرزہ سرائی،اردوبولنے والے غصے میں آگئے

0
51

اسلام آباد:نوازشریف کے محسن یارغار،مریم نواز کے تایا جی محمود خان اچکزئی کی قومی زبان اردو کے خلاف ہرزہ سرائی،اردوبولنے والے غصے میں آگئے ،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دست راست ، محسن ، یارغاراورمریم نواز کے تایا جی محمود خان اچکزئی نے وہی کردکھایا جس کا خدشہ تھا

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق محمود خان نے پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی قومی زبان کےخلاف زہرافشانی کرچکے ہیں

 

ذرائع کے مطابق کراچی جلسے میں محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب کے دوران اردو کوقومی زبان ماننے سے انکار کرتے ہوئے "لنگوا فرينک” کہا جس کا مطلے ہے کہ یہ ایک چلتی پھرتی زبان ہے جو مختلف لوگوں کے میل جول سے حادثاتی طورپرایک زبان بن گئی

سما ٹی وی نے محمود خان اچکزئی کے اردو مخالف نعرے کوبڑے احسن انداز سے پیش کیا ہے

 

 

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی جلسے میں لسانیت کو ہوادیتے رہے اوروہی نظریہ بیان کرتے رہے جو باچا خان اوراس کے پیروکاروں کا تھا ،اورآج محمود خان اچکزئی یہ نعرہ لگا رہے ہیں

 

 

https://twitter.com/wb_wahid/status/1318291137010884608

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے یہ بات اتفاقا نہیں بلکہ ایک منصوبے کے تحت کی کیونکہ محمود خان اچکزئی اپنے آپ کوافغانی سمجھتے ہیں اورپشاوراورکے پی کے سارے علاقے کوافغانستان کا باقاعدہ حصہ کہتے ہیں

 

 

کراچی میں محمود خان اچکزئی بلاول بھٹو کی طرف جب اشارہ کرکے اردوکی توہین کرتے ہیں توبلاول اثبات میں ہاتھ اورچہرے کی حرکت سے اپنی ہمدردیاں ثابت کررہے تھے

 

 

یاد رہے کہ محمود خان اچکزئی وہ شخصیت ہیں جن کونوازشریف ایک ماڈل کے طورپرپشند کرتے ہیں اوربڑے بھائی کا مقام دیتے ہیں ،مریم نوازمحمود خان اچکزئی کوتایا جی کہتی ہیں

 

میاں نوازشریف اورمحمود خان اچکزئی کا سیاسی ،نظریاتی اورذاتی مہنج ایک ہے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی قسمیں کھاتے ہیں

یہ بات بھی یاد رہےکہ صرف محمود خان اچکزئی ہی نہیں بلکہ بائیں بازوکی تمام قوتیں جن میں الطاف حسین ، اے این پی ، محمود خان اچکزئی ،مولانا فضل الرحمن ، سردار اخترمینگل سمیت درجن کے قریب سیاسی نظریات اورجماعتوں کے ایک معزز رہنما اورساتھی گردانے جاتے ہیں

دوسری طرف ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے قومی زبان اردو کی تضحیک کیخلاف قرارداد جمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ ان الفاظ کی مذمت کی جائے۔

 

قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا اس موقع پرایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے گزشتہ دونوں کراچی میں ہونے والے پی ایم ڈی کے جلسے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی تقریر میں کہے گئے الفاظ پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے قومی زبان اردو کی تضحیک کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو مذمتی قرارداد جمع کرائی۔

 

 

 

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے اردو زبان کیخلاف جوالفاظ استعمال کئے وہ انتہائی ناقابل برداشت ہیں،قومی اسمبلی کا ایوان قومی زبان کیخلاف ہرزہ سرائی پر محمود اچکزئی کی بھرپور مذمت کرے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان میں قومی زبان کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے، آئین کے مطابق محمود اچکزئی کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Leave a reply