لاہور:مریم نواز کی خواہش پوری ہوگئی:اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اہم صحافی شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد مریم نواز کی اگلی خواہش بھی پوری کردی جائے گی اوروہ پھرہمیں چھوڑکرولایت چلی جائیں گی
مریم نواز کی خواہش پوری ہونے کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این آراو مل گیا،وہ کہتے ہیں کہ مریم نواز بہت جلد باہر چلی جائیں گی، ہوسکتا ہے کہ مریم نوازڈسکہ الیکشن کروا کے باہر چلی جائیں،مریم نواز اسی لیے خاموش ہیں،مریم نواز کو خبر کردی گئی کہ معاہدہ ہوچکا ہے۔
ہارون الرشید نے کہا کہ نوازشریف این آراو کے تحت باہر گئے ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے، اگلے معاہدے میں خرابی تب پیدا ہوئی جب مریم نواز کو نہیں جانے دیا گیا، عمران خان ڈٹ گئے،
اب خبر یہ ہے کہ مریم نواز بھی جائے گی، کب جائیں یہ مجھے نہیں بتایا، سسٹم این آراو دے رہا ہے، ادارے این آراو دے رہے ہیں، عدالت ہی کسی سے ضمانت لے لیتی ہے، کوئی کیا کرسکتاہے؟وزیراعظم کا ان پر کنٹرول نہیں ہے ۔