ن لیگی رہنما مریم نواز لندن روانہ ہوگئی ہیں
مریم نواز نے لندن روانہ ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام آرہا ہے، عمران خان کا علاج وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو کرنا آتا ہے، لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد سرجری کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف کی آواز ہوں ، ان سے ملاقات خوشی کا دن ہے ،پہلے بھی ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا اب بھی کریں گے شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،
ویڈیو: مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لے لیا
ذرائع کے مطابق مریم لندن روانگی کیلئے لاہور ائیرپورٹ کیلئے نکل گئیں ہیں-
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
مریم نوازکی لندن روانگی سے قبل والدہ ،دادی اورچچا کے قبر پر حاضری دی، مریم نواز لندن میں والد سے سیاسی مشاورت کریں گی مریم نواز نواز شریف کی عیادت کریں گی ،
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھامریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
مریم اورعمران کو بلاول والا لہجہ اپنانا چاہیے،اعتزاز احسن کا مشورہ
مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔