عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر الزامات ،مریم اورنگزیب نے کی مذمت

0
71

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر الزامات کی مذمت کی گئی

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو ملوث کرنے کی کوشش کی عمران خان سیاست کریں فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں ،عمران خان نے حکومت میں رہ کر صحافیوں پہ حملے کیے اور اب مقدمے کر رہے ہیں عمران خان سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ،عمران خان کو سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں اقتدار میں آنے کے لئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں ملک کو آگ لگا کر،خون بہا کرلاشیں گِرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں

دوسری جانب آر آئی یو جے نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضی سولنگی اور وقار ستی کو سانحہ وزیر آباد میں ملوث کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان نے ایک غیر تصدیق شدہ خبر کی بنیاد پر نامور صحافیوں کو سانحہ وزیر آباد میں ملوث قرار دے دیا عمران خان نے حامد میر، مرتضی سولنگی، وقار ستی پر الزام لگایا، عمران خان نے صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اس طرح کے بیانات آزادی اظہار پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے،آر آئی یو جے کے اعلٰی عہدیداروں نے عمران خان پر حملے کی خبر دی تھی عمران خان نے خبر دینے والوں کو ہی اپنے پروپیگنڈے کا نشانہ بنا لیااگر عمران خان نے ایسے بیانات جاری رکھے تو آر ائی یو جے عدالتی کاروائی کا حق استعمال کرے گی

جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

Leave a reply