مریم نواز اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے کراچی جانے کیلئے لاہور ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں.
باغی ٹی وی : حکومت اور اپوزیشن میں ٘سیاسی محاذ گرم، مریم نواز نے وزیراعظم کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، دھمکیاں کسی اور کو دیں۔
مریم نواز کراچی روانہ ہوتے ہوئے pic.twitter.com/u6jgnuw4Mf
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 18, 2020
کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، لیگی رہنما نے وزیراعظم کی تقریر کو ہار قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے،گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، مریم نواز
ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مریم نوازشریف بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دیں گی جس کے بعد مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے مزار پر بھی حاضری دیں گی۔
مریم نوازشریف کراچی میں پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے میں شرکت کریں گی۔ اس سے قبل پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوا تھا جس میں بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی تھی۔