وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پہنچ گئیں سید نور کے گھر پر۔ان کے اعزاز میںسید نور اور ان کی اہلیہ صائمہ نے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا. مریم اورنگزیب کی آمد پر پاکستان فلم انڈسٹری کی جو معروف شخصیات موجود تھی ان میں ڈائریکٹر حسن عسکری پروڈیوسر صفدر ملک سید نور صائمہ نور چودھری اعجاز کامران چیئرمین پروڈیوسر ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقار علی مانا ڈائریکٹر الطاف حسین رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم اداکار راشد محمود شفقت چیمہ پروڈیوسر التمش بنٹو بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو فلم انڈسٹری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا مریم اورنگزیب نے یقین دلایا کہ جلد سے جلد فلم انڈسٹری کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فنکار ہماری شناخت اور قومی اثاثہ
ہیں،ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تشخص کو پروان چڑھانے میں فنکاروں کا کلیدی کردار ہے،یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لئے دو ارب اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔سید نور نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری ہمیشہ اچھا کام کرکے سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے لیکن وقت بدل چکا ہے تقاضے بدل چکے ہیں ، ابھی وہ وقت ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے تاکہ ہم دنیا کا مقابلہ کر سکیں اوراپنے لوگوںکو اچھی اور معیاری پراجیکٹس فراہم کر سکیں.