جیکی شروف کی اہلیہ عائشہ کے ساتھ 58 لاکھ کا فراڈ‌ ، جیکی کی طرف سے خاموشی

0
58

بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شروف کی والدہ اور جیکی شروف کی اہلیہ عائشہ شروف کے ساتھ لاکھوں روپے کا دھوکہ ہوگیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ یہ فراڈ بھارتی 58 لاکھ روپے کا ہے جو انہوں نے بزنس پر لگانے کے لئے دئیے تھے. تفصیلات کے مطابق جیکی شروف کی اہلیہ عائشہ شروف نے اپنے اور ٹائیگر کے جم ایم ایم اے میٹرکس کمپنی کے ڈائریکٹر آف آپریشنز کے خلاف ممبئی پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ اس مقدمہ میں انہوں نے جم کے ڈائریکٹر آف آپریشنز ایلن فرنینڈس کو نامزد کیا ہے، جن پر دفعہ 420، 408، 465، 467 اور 468 درج کی گئی ہے۔عائشہ شروف نے ایلن فرنینڈس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بھارت اور بھارت سے باہر ٹورنامنٹس کروانے کیلئے بہت

زیادہ پیسے لئے ہیں اور پیسوں میں غبن بھی کیا ہے۔ رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ دسمبر 2018 سے جنوری 2023 تک ملزم نے مجموعی طور پر 58 لاکھ بھارتی روپے کمپنی کے بینک اکانٹ کے بجائے اپنے ذاتی اکاںٹ میں جمع کروائے ہیں۔ تاہم نامزد ملزم ایلن فرنینڈس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔عائشہ کا کہنا ہےکہ مجھے نہ صرف میرے پیسے واپس دلوائے جائیں بلکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ یہ دوبارہ کسی کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کرنے کی ہمت نہ کرے. یاد رہے کہ اس سارے معاملے میں جیکی کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا.

Leave a reply