مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ کے لیے جاتی امرا سے روانہ ہو گئیں.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے.ورثاء اپنےغریب کان کن کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں.

ان کے دکھوں کا مداوا نہیں ہو سکتا.وزیر اعظم گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے.کوئٹہ دہشت گردی قومی سانحہ ہے اس پر قوم سوگوار ہے

افسوس اس بات کا ہے وزیر اعظم کرسی پر بیٹھ گئے ہیں لیکن انہیں وہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی.

مائیں بہنیں پانچ سے چھ دن سے لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھی ہیں. وزیر اعظم کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے سر پر ہاتھ رکھیں.

وزیر اعظم کو کوئٹہ جانے کا خوف ہے اسلئے نہیں جا رہے. مجھے بھی سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ بیٹھوں گی.

کوئٹہ جا کر التجا کروں گی کہ اس سردی میں مائیں بہنیں میتوں کو اللہ کے حوالے کر دیں.نوازشریف نے ہی کہا تھا کہ کوئٹہ جاکر تعزیت کریں اس لئے جارہی ہوں ،مریم نواز

دہشت گردی کون کررہاہے اس کا پتہ کروانا حکومت کا کام ہے. وزراء کوئٹہ جاکر کام خراب کررہے ہیں، مریم نواز

Shares: