سرچ انجن گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ بنا دیا

0
72

گزشتہ دنوں گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا اور اب اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پر جب زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو وہاں اسماء عباس کے بجائے ماہرہ خان کا نام درج تھا جو کہ مکمل طور پر غلط معلومات ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا کو معلومات کا ذریعہ کہا جاتا ہے لیکن اگر گوگل کا سرچ انجن ہی کوئی غلط معلومات دکھانے لگے تو یہ دنیا بھر کے لیے تشویش کی بات ہے اگرچہ اب گوگل کی جانب سے اس غلطی کو درست کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود گوگل اور وکی پیڈیا انتظامیہ کو اس بے ترتیب اپ ڈیٹ نظام کی درستگی کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی غلط معلومات کسی کے ذریعے بھی پوسٹ نہ کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا تھا انٹرنیٹ سرچ انجن کے ٹولز پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ غلطی اس لیے ہو رہی ہے کیوںکہ یاسر حسین حالیہ چند ماہ میں ترک ڈرامے کے کرداروں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

گوگل و وکی پیڈیا نے حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا

ماہرین کا کہنا تھا کہ یاسر حسین کی جانب سے ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈز کے سفیر مقرر کیے جانے پر تنقید کیے جانے کی وجہ سے الگورتھم ترک اداکارہ کو ان کی والدہ کے طور پر پیش کر رہا ہے-

اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں سرچ انجن گوگل نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔ انٹرنیٹ سرچ انجن کے الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔

گوگل نے انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنا دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس میں گوگل کی اتنی بنیادی غلطی کی وجہ راشد خان کی 2018 میں ہونے والی ایک بات چیت قرار دیا جارہا تھا راشد خان نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران شائقین کرکٹ اور پرستاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں پریتی زنٹا اور انوشکا شرما ہیں۔

Leave a reply