مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر بے حرمتی کیس میں پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کر لیا ہے
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے شوہر کی تصدیق کی کہ پولیس نے کمرے کا دروزہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کیا ہے
Police broke my room door at the hotel I was staying at in Karachi and arrested Capt. Safdar.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2020
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں اس وقت سو رہی تھی جب پولیس گرفتاری کے لئے آئی، کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر وفاقی وزراء نے ایف آئی آر میں درج دیگر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے ہمارا گرفتاری میں کوئی ہاتھ نہیں
مریم نواز دو ٹویٹ کرنے کے بعد مسلسل خاموش ہیں، انکی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا، البتہ انکے ترجمان محمد زبیر متحرک ہیں، سابق گورنر سندھ ہونے کے باوجود انہیں کیپٹن ر صفدر سے ملاقات کے لئے تھانہ عزیز بھٹی شہید میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی
مریم نواز ن لیگی رہنماؤں کی گرفتاری پر ٹویٹر پر ڈی پی بدلتی ہیں تا ہم اپنے شوہر کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز نے ٹویٹر پر ڈی پی نہیں بدلی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریم کے ہاں شوہر کی کیا اوقات ہے، حمزہ شہباز کی گرفتاری پر مریم نواز نے یکجہتی کے لئے ٹویٹر پر ڈی پی بدلی تھی،
https://twitter.com/DrNabilOfficial/status/1318043108144254976
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر بھی مریم نواز نے ڈی پی بدلی تھی ،اور بھی کئی ن لیگی قائدین کی گرفتاری پر ڈی پی بدلنے والی مریم نواز نے اپنے شوہر کی گرفتاری پر ڈی پی نہ بدلی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسوقت محترمہ مریم نواز لئے سب سے مشکل گھڑی ھے یہ نھیں کہ انکے شوھر جیل چلے گئے اس پر تو خوش ھی ھونگی اصل مشکل یہ کہ اب اسکی ڈی پی لگانی پڑجانی،رانا ثنااللہ نہال ھاشمی کی فوٹوز لگانے میں تو محترمہ نے ایک منٹ نھیں لگایا دیکھتے ھیں شوھر کو یہ شرف ملتا ھے کہ نھیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی عدالت پیشی ہو، نیب پیشی ہو یا کسی جلسے میں جانا کیپٹن ر صفدر انکے ڈرائیور کے طور پر انکے ساتھ ہوتے ہیں، گزشتہ روز کراچی جاتے ہوئے بھی کیپٹن ر صفدر گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے، مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن ر صفدر نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوا کر مزار قائد کی بے حرمتی کی جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے
کیپٹن ر صفدر کو سیشن کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، ن لیگی رہنما اور وکلا عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں
مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.








