مریم نواز کی عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی سخت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

0
44

مریم نواز کی عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی سخت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وکلاکو عدالت آنے سے نہ روکنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکریٹری ہائیکورٹ بار کی درخواست پر حکم دیا،سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز کی پیشی کی وجہ سے وکلا کو داخلے سے روکا جارہا ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کو ڈپٹی کمشنر کو ٹیلی فون کرنے کا حکم دیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ ڈی سی صاحب کو بتائیں وکلاکو نہ روکیں، وکلا کی عدم پیشی پر ان کے خلاف کوئی آرڈر پاس نہیں ہو گا

سابق وزیراعطم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی ،ن لیگی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گی۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل پر بھی سماعت آج ہوگی۔ مریم نواز مری سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکی ہے، مریم نواز کی روانگی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں، مریم کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، عدالت کے باہر بھی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو چکی ہے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

دوسری جانب نیب نے بھی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ درخواست بھی آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے.اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں۔ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں،نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہونی ہے،

مریم نواز کی عدالت کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،وکلاء کو بھی عدالت جانے سے روکا گیا،جس پر عدالت نے ڈی سی کو حکم جاری کیا، ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں.

Leave a reply