مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، ن لیگ کا ردعمل بھی آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہونے پر ن لیگ کی جانب سے ردعمل آ گیا

ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمانوں کے اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں،مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک اور ایک گیارہ ہیں،دونوں لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے،مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت ہوئی ہے، مریم نواز کو ضمانت ہائی کورٹ نے دی، شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،نیب کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی کیا ضرورت پڑی،

دوسری جانب مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ می 15 مارچ کو نیب کی درخواست پر سماعت ہو گی

نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا,نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں،مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نومبر 2019 میں عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

Shares: