بھارتی ریاست بہار کے بھوجپور کے ایک پرائیویٹ کلینک میں علاج کروانے آئی قومی سطح کی نابالغ ہینڈبال کھلاڑی کے ساتھ وارڈ بوائے نے چھیڑ چھاڑ کی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع کے کوشلیا سمے اسپتال میں پیش آیا جب ایک نابالغ نیشنل کھلاڑی جمعرات کو اپنے چھت سے اچانگ گر کر بری طرح سے زخمی ہو گئی تھی۔ اسے علاج کے لئے اہل خانہ نے کوشلیا سمے اسپتال میں داخل کروایا تھا۔

رات زخمی نابالغ کھلاڑی جب اسپتال میں اپنے بستر پر سوئی ہوئی تھی تبھی وارڈ بوائے طبی امداد کا بہانہ بنا کر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ جب متاثرہ کھلاڑی نے مزاحمت کی تو اس نے مساج کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی وارڈ بوائے کھلاڑی کے ساتھ گندی حرکتیں کرنے لگا۔ متاثرہ کھلاڑی کی شور مچانے کرنے پر وارڈ بوائے وہاں سے بھاگ گیا۔

لڑکی نے ا س واقعہ کا ذکر جب اہل خانہ سے کیا تو انہوں نے اس کی فوری پولیس اسٹیشن کو دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وارڈ بوائے کو گرفتار کر لیا ہے۔

Shares: