کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے دس لاکھ پودے لگائے جائینگے، ڈاکٹر جوزف
آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے دس لاکھ پودے لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ کی جانب سے خصوصی کرسمس کیک کاٹا گیا۔ شیخ حفیظ نے اپنے خطاب میں مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ تاجر برادری مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں مکمل طور پر شریک ہونے کا یقین دلاتی ہے۔
ڈسٹرکٹ خطیب راولپنڈی و امن کمیٹی کے فوکل پرسن مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کی جدوجہد میں مسیحی برادری کاکلیدی کردار ہے ، مذہبی رواداری و یکجہتی کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کا قیام مستحسن فیصلہ ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے ۔ حافظ محمد اقبال رضوی نے مسیحی عبادتگاہوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسیحی برادری کے لیے قبرستان کی جگہ مختص کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
کرسمس بین المذاہب ہم آہنگی تقریب میں امن کمیٹی کے رکن بابو ساجد امین کھوکھر،سینئر صحافی عامر وسیم، فریاد فرانسس، سیاسی و سماجی رہنما حارث غوری، پیرش پریسٹ فادر سرفارز سائمن، فادر آصف جان، کامران ستار و دیگر مسیحی برادری سمیت مسلم، سکھ، ہندو، اہل تشیع حضرات کے ساتھ دیگر مذہبی رہنما بھی موجود تھے۔