مزید دیکھیں

مقبول

شادی کی تقریب میں‌ناچ گانے،12 افراد پہنچادیئے گئے تھانے

اٹک: اٹک کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب...

کرناٹک کے سابق پولیس چیف قتل،بیوی،بیٹی سے تحقیقات

بنگلور: کرناٹک کے سابق پولیس چیف، اوم پرکاش، اتوار...

خیرپور: رانا ثناء اللہ کا ببرلو دھرنا قائدین سے رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق لغاری)خیرپور...

مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی طیاروں کی پروازیں، کس کو دیا گیا پیغام؟

مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی طیاروں کی پروازیں، کس کو دیا گیا پیغام؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دو بمبار طیاروں نے گذشتہ روز مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی فضائوں میں پرواز کی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں خطے میں ایرانی مداخلت کے خلاف تہران کے لیے واضح پیغام ہیں کہ اگر ایران نے خطے میں کسی قسم کی تخریبی کارروائی کی کوشش کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی طیاروں نے خلیجی پانیوں پر اڑانیں بھریں۔ یہ ایک ماہ کے دوران امریکی جنگی طیاروں کی دوسری بار پروازیں تھیں ۔اس خطے پر دوبی 52 ایچ اسٹریٹفریس طیاروں کی پروازایک مہینے سے بھی کم عرصے میں اپنی نوعیت کی دوسری پرواز تھی۔

یہ پروازیں امریکہ کے مشرق وسطی کے ساتھ جاری وابستگی کا اشارہ ہے۔ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغانستان اور عراق سے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ تا ہم مشرق وسطیٰ میں پرواز کرنے والے بی 52 جنگی طیارے روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عام طورپرامریکا کے چھوٹے جنگی طیارے ہی مشرق وسطیٰ میں پرواز کرتے رہے ہیں۔ بی باون جیسے بمبار طیارے مشرق وسطی میں بہت کم پرواز کرتے ہیں۔

مشرق وسطی کے اتحادیوں سعودی عرب ، بحرین اور قطر کے ساتھ مل کر امریکہ کی فوج کے جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں نظر آئے، یہ بمبار طیارے ایران کے اعلی ایٹمی سائنسدان کے قتل کے صرف دو ہفتوں بعد ائے،ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا،البتہ ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ "اس میں کوئی شک نہیں” اس میں امریکی ملوث تھا۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں ایرانی سائنس دان محسن فخری زادے کے قتل نے بھی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے کسی بھی کوشش کو عاجزانہ طور پر نقصان پہنچانے کی سازش کی انتباہات کو جنم دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو دہشت گردی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا گیا تھا محسن فخری زادے کے قتل پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا،اور قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اس بات کا عزم کیا تھا کہ محسن فخری زادے کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے ۔

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟

ایرانی سائنسدان کی شہادت نئی جنگ کا پیش خیمہ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار، تہلکہ خیز انکشافات

سائنسدان کی شہادت کے بعد ایران کے جوابی حملے سے پہلے ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا. صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan