مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی امن منصوبہ، پاکستان نے اپنا اصولی موقف دے دیا

0
28
forigon office

مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی امن منصوبہ، پاکستان نے اپنا اصولی موقف دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے لیے امریکی امن منصوبےکاجائزہ لیا،جنرل اسمبلی کی قراردادوں کےمطابق 2ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی،بات چیت سےمسئلہ فلسطین کےمنصفانہ حل کی حمایت جاری رکھیں گے،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کامذاکرات کے ذریعےحل کا خواہاں ہے،پاکستان فلسطینیوں کو جائز حقوق اور حق خودارادیت دینے کا حامی ہے،پاکستان قابل عمل،خودمختاراورمتصل فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے،ایسی فلسطینی ریاست چاہتےہیں جو1967سےپہلےکی سرحدی حدودپرمشتمل ہو، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کا اعلان کیا ہے برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو تسلیم نہیں کیا جاسکے گا۔ غیر منقسم بیت المقدس اسرائیل کا حصہ رہے گا۔ فلسطین نے امریکی امن منصوبے کو مسترد کردیا۔ امریکی صدر نے امن منصوبے کو ڈیل آف سنچری کا نام دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینی بہتر زندگی کے مستحق ہیں۔ میرا یہ منصوبہ فلسطینیوں کیلئے آخری موقع ہو سکتا ہے۔ فلسطینیوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ،کچھ نہ کرنا زیادتی ہو گی۔ امن منصوبہ ہے۔ میرے منصوبے سے فلسطین کا موجودہ رقبہ دوگنا ہو جائے گا۔

Leave a reply