مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزیر خارجہ نے کیا اہم اعلان

0
39

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزیر خارجہ نے کیا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاک فوج اور عوام نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں،2019پاکستان کیلئےسب سے پرامن سال تھا،دہشت گردی پھر سے سراٹھاسکتی ہے،اوآئی سی کو یکجا کرنے کی کاوش بھی متاثر ہوئی،بھارت اس آڑ میں رہتا ہے کہ پاکستان پر کوئی ضرب لگے،ہماری کوشش رہی کہ مسئلہ کشمیر پر اوآئی سی کو یکجاکریں،نہرو یونیورسٹی میں کل جو ہوا دنیا نے دیکھ لیا،پاکستان عدم استحکام کا باعث بننے والے اقدامات کا حصہ نہیں بنےگا،

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ طاقت کے استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا،پاکستان چاہتاہے دونوں فریقین کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے،ایرانی ہم منصب سے بھی درخواست کی کہ کوشش کریں کشیدگی میں اضافہ نہ ہو،خطہ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا،نئی جنگ کےاثرات خطے کیلئے بھیانک ہوں گے،ایرانی ہم منصب سے کہا صورتحال کی سنگینی سے واقف ہوں، جوادظریف نےکہا یہ قدم احمقانہ تھااوراس سے کشیدگی بڑھےگی،پومپیو کہتےہیں کہ قاسم سلیمانی امریکا کومزیدنشانہ بنانے کاارادہ رکھتے تھے، وائٹ ہاؤس نےکہایہ فیصلہ کن ایکشن تھا،

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی کشیدگی کا حصہ نہیں بنےگا،ہم قیام امن کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں،ہماری آگ بھڑکانے کی پالیسی تھی نہ ہے،پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،ایسے ممالک بھی ہیں جن میں40لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے،صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں،3500اضافی امریکی فوجی کویت بھیجےگئےہیں، پاکستان کے تمام مسلم ممالک کے ساتھ بہترتعلقات ہیں،پاکستان کی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھیں گے

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان صرف اپنا مفاد دیکھے گا، پاکستان کسی کشیدگی کا حصہ نہیں بنےگا، ہماری آگ بھڑکانے کی پالیسی تھی نہ ہے، پاکستان اپنی زمین کسی کیخلاف استعمال ہونے نہیں دے گا ہم صرف قیام امن کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں.

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

Leave a reply