قصور
پتوکی میں مسجد کے چندہ باکس سے پیسے چراتے کرنٹ لگنے سے فوت ہونے والے چور کے ورثاء نے معافی نامہ لکھ دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن تحصیل پتوکی کے قصبے حبیب آباد کے نواحی گاؤں جودھ سنگھ میں مسجد کے چندہ باکس سے چوری کی کوشش میں چندہ باکس سے کرنٹ لگنے پر چور تنویر اختر ولد محمد شریف قوم کمبوہ فوت ہو گیا تھا
آئے روز کی چوری سے تنگ مسجد کے چندہ باکس میں کرنٹ چھوڑ دیا گیا تھا جس کے باعث چندہ باکس سے پیسے چوری کرنے کی کوشش میں تنویر کی وفات ہوئی تھی
مسجد انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتنے پر پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی تھی تاہم فوت شدہ کے
ورثاء نے مسجد انتظامیہ کو معافی دے کر اشٹام تحریر کر دیا اور معافی دے دی