مسجد اقصی میں کھلی دہشت گردی اور ریاستی غنڈہ گردی پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں ،علامہ اورنگزیب

0
38

مسجد اقصی میں کھلی دہشت گردی اور ریاستی غنڈہ گردی پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں لیکن افسوس ان مسلم حکمرانوں پر ہے جو یہ سب کچھ دیکھ کر بھی چپ ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے قبلہ اول سے بے وفائی کوئی سستا سودا نہیں ہوسکتامسجد اقصی میں کھلی دہشت گردی اور ریاستی غنڈہ گردی پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں سوال یہ نہیں کہ اقوامِ متحدہ کہاں ہے، سوال یہ ہے کہ OIC کہاں ہی41 ممالک کی متحدہ مسلح افواج کہاں ہیں اللہ تعالی قبلہ اول مسجد الاقصی کی حفاظت فرمائے اور غفلت میں سوئے مسلم حکمرانوں کو غیرت عطا فرمائے۔
ان خیالات کااظہاراہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔
علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ قبلہ اول مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فوجیوں کانماز پڑھتے مسلمانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دستی بموں سے حملہ قابل مذمت ہے غاصب اسرائیل کے فلسطینیوں پرناقابل برداشت مظالم کاسلسلہ کسی سے مخفی نہیں ہے،نصف صدی سے زائد عرصہ ہوگیاہے کہ اسرائیل عالم کفرکی ایما پرآئے روز فلسطینیوں کی زمینوں پرمسلسل قبضے کرکرکے دنیاکے نقشے سے ہی فلسطین کوغائب کرنے کے ناپاک منصوبے پرعمل پیراہے،اسرائیل ایک ایساملک ہے جومسلسل مسلمانوں کے قتل کے درپے اوراوراس کے ہاتھ بچے بوڑھے اورخواتین کے خون ناحق سے تراوررنگین ہے مولانااحسان اللہ فاروقی شہیدکاخون آج بھی حکمرانوں پرقرض ہے،دشمنوں نے مولانااحسان اللہ فاروقی کوشہیدکرکے تحفظ ناموس اصحاب رسولؓکے مشن کے آگے بندباندھنے کاسوچاتھالیکن انہیں کیامعلوم تھاکہ ایک مولانااحسان اللہ فاروقی دنیاسے جاتے جاتے لاکھوں مولانااحسان اللہ فاروقی پاکستان میں تیارکرگئے ہیں،آج ان کا مقدس مشن پاکستان سمیت دنیابھرمیں پھیل چکااورگونج رہاہے مولانااحسان اللہ فاروقی کے یوم شہادت پرہم عہدکرتے ہیں کہ ان کے چھوڑے ہوئے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہم بھی ان کی طرح تن من دھن کی بازی لگادینگے لیکن اصحاب رسولؓ،امہات المومنین،اہل بیت عظامکی عزت وناموس پرکوئی حرف نہیں آنے دینگے۔

Leave a reply