اسرائیل اور بھارت کا مسلم نسل کشی کیلئے طرز ایک جیسا ہے، سر ثروت اعجاز قادری

0
65

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کا مسلم نسل کشی کیلئے طرز ایک جیسا ہے،غزہ میں اسرائیلی بمباری 26سے زائد فلسطینی شہادتوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،فلسطین وکشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے،اسرائیل اور بھارت کا کٹھ جھوڑ امن کیلئے خطرناک مسلم امہ کا ایک ہونا ہوگا،مسلم امہ کے اتحاد میں درڑایں ڈالنے کی اسرائیل وبھارت نے ہمیشہ سازش کی ہے،غزہ آگ وخون کی لپٹ میں ہے اسرائیلی درندے معصوم بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں،اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی غاصبانہ تسلط اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے،مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کا 5اگست کے اقدام کو واپس لینے تک بھارت سے بات نہ کرنے کے حکومتی موقف کی تائید کرتے ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ سے اور بھارت جارحیت کرنا چاہتا ہے،پاکستان کے عوام کو قومی اداروں نے اشارہ دے دیا تو مقبوضہ کشمیر گھنٹوں میں آزاد ہوجائیگا،کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونیوالے مظالم کی داستان خون آلود ہے،بھارتی فوج وحکومت مظالم کرنے میں فرعون کے آلہ کار ہیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے،آج فرون ویز کا ناملیوا کوئی نہیں یہ عبرت کے طور پر جانے چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت عالمی دہشتگرد بن چکے ہیں جو دنیا کے امن کو تباہ کرنے کیلئے بیرونی فنڈنگ اور سازشوں میں ملوث ہیں،رمضان المبارک کے مقدس مہینے پر غزہ کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

Leave a reply