مسجد حرام میں خطبہ جمعہ کے موقع پر تاحال کرونا ایس او پیز پر سختی سے پابندی

0
45

مسجد حرام میں خطبہ جمعہ کے موقع پر تاحال کرونا ایس او پیز پر سختی سے پابندی

باغی ٹی و ی ، مسجد حرام بیت اللہ مکہ مکرمہ میں آج کے خطبہ جمعۃ المبارک میں بھی لوگوں کا ہجوم باکل نہ ہونے کے برابر تھا . مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کے باعث لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے . سماجی فاصلوں اور ملکی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اب بھی خطبہ جمعہ دیا جاتا ہے جس میں‌ لوگوں کی شرکت بہت کم ہوتی ہے .


سعودی عرب نے جمعرات کے روز گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 593 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار 30 مریض وفات پاگئے ہیں۔سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 328144 ہوگئی ہے۔

ساحلی شہر جدہ میں سب سے زیادہ 55 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 55 اور دارالحکومت الریاض میں 40 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔گذشتہ ہفتے عشرے کے دوران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مزید 30 مریض چل بسے ہیں اور اب مملکت میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4399 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء کووِڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے حامل 1203 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک تن درست ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 307207 ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر حکومت نے بہت سے پابندیاں مکمل یا جزوی طور پر ختم کردی ہیں۔اس نے اسی ہفتے سعودی شہریوں یا مکینوں کے مخصوص گروپوں کو اب بین الاقوامی سفر کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی (جاسا) نے ایک روز پہلے ہی مملکت میں آنے اور بیرون ملک روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمہ وقت کرونا وائرس کی وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں۔

جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے مقرر کردہ معیار پر پورا اُترنے والے مسافروں ہی کو مملکت میں داخل ہونے اور یہاں سے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔

Leave a reply