مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی کا نوٹس لیتے ہوئے درہ آدم خیل کی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا
واضح رہے سوشل میڈیا پر ڈانس پارٹی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی، سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں خواجہ سرا مسجد کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں، اس تصویر کو لے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی ،کہ خواجہ سراؤں کو مسجد کا احترام کرنا چاہئے تھا، تنقید کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل کوہاٹ میں درج کیا گیا ہے
درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ "سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں خواجہ سرا مسجد کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں،جو انتہائی غیر مہذب طریقے سے مسجد کی بیحرمتی کر رہا ہے،جس سے کافی لوگوں کی دل آزاری ہوئی اور عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،معلوم ہوا کہ یہ ناچ گانے کا پروگرام غفران ولد سعید،اصل دین و دیگر نے کروایا تھا،یہ فعل خلاف قانون ہے،پی پی سی 295 کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے”.
دوسری جانب خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ ” ہم پیدائشی مسلمان ہیں، مسجد کے ساتھ حجرہ ہے انہوں نے مسجد میں مجرا نہیں کیا”
میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ
خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات
مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ
میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا
خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا
نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی
خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل
خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی