مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی پہنچے تو وہاں پر پاکستانیوں کی جانب سے نازیبا نعرے لگائے گئے، مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنان نے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے

اس واقعہ پر کافی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے،مذہبی جماعتیں بھی اس پر خاموش نہ رہ سکیں، واقعہ کے فوری بعد پاکستانیوں نے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #توہین_مسجد_نبوی_نامنظورٹرینڈ ٹاپ پر آ گیا، واقعہ پر صارفین نے نعرے لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ،

ایسے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو انکے ایک فین کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے،آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان صاحب، اللہ آپکو خوش رکھے میں آپکی ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں، آج جو کچھ ہوا، دل کو ٹکڑے کر دینے والی بات توہین رسالت کے زمرے میں آتی ہے جو گزشتہ شب ہوا،

آڈیو پیغام میں روتے ہوئے پیغام دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرے، اتنی بڑی توہین برداشت کرنی پڑ رہی ہے،کیا لوگوں کو پکڑا نہیں جا سکتا، ستائیسواں روزہ ہے، لیلۃ القدرہے، آپ قوم کو بتائیں کہ اللہ سے گڑ گڑا کر معافی مانگیں،

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے حرم شریف میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا’

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ’ مسجد نبوی ﷺ میں وزیر اعظم کے وفد کیخلاف چند شرپسند گستاخوں کی نعرہ بازی اور زبان درازی انتہائی افسوسناک عمل ہے ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ کاش ایسا نہ ہوتا، احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے

وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ قائد اعظم کے مزار پر نعرے لگانے پر کیپٹن صفدر کو مطعون کرنے والے اللہ کے آخری نبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے روضہ، مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی پر خوشیاں منا رہے ہیں

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکہا ہوا ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائینگے تو ان کے ساتھ کیا ہوگااس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا،سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا

مولانا محمد معاویہ اعظم کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی حرکت سے بطور پاکستانی ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اللہ پاک ہم سب کو کامل ہدایت عطا فرمائے۔ امین

حافظ ہشام الہیٰ ظہر نے کہا کہ جس طرح یہودی مسجد نبوی کی توہین مرتکب ہوئے تھے اسی طرح یہودی ایجنٹ بھی اس کے مرتکب ہوئے ثابت ہو گیا کہ مسجد وزیر خان کے برآمدے میں ڈھول بجانے والے راہنماوں نے رمضان کی مقدس راتوں می رقص و سرور کی مجالس منعقد کر کے کیسی تربیت کی ہے اعمال ضائع ہونے کی وعید مولوی کی نہیں اللہ کی ہے

متنازعہ ٹاک ٹاکر حریم شاہ بھی خاموش نہ رہ سکی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، مسجد نبوی ﷺ کا جو تقدس پامال کیا گیا، نعرے لگائے اس پر بہت افسوس ہے ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینہ کی بے حرمتی کی، عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہو گا

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ﷺ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بے ہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی تمام علماء سے اپیل کرتا ہوں آج جمعۃ المبارک کو پورے ملک میں احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس وائلنس کو ابھارا ہے، حکومت ان کے خلاف ایکشن لے سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے یہ چھوٹا کام نہیں ہوا پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

Comments are closed.