مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، دنیا بھرکے کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں، مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے، پاکستان چاہتاتھابات چیت سے مسئلہ ہو،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، آزادی کی لہر نئی نسل کو منتقل ہو چکی ہے،
مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تبادلہ خیال ہوا،ہمیں کل کی گفتگو کے بعد کوئی شک و شبہ نہیں تھا کہ بھارت کیا کرنے جا رہا، آج انہوں نے وہ حرکت کی، وہ کیوں کہہ رہے تھے کہ آبادی چھوڑ دیں، سیاح نکل جائیں، یاترا مختصر کر دی جائے،
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت طاقت میں مست ہے، وہ قانون، اخلاقیات اور انسانیت کو نہیں دیکھ رہا، وہ بزور بازو تحریک کو کچلنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہین کہ ان میں کتنی ہمت نہیں،ا س ایشو نے قوم کو یکجا کر دیا ہے.
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج آر ایس ایس کی سوچ مسلط کی گئی ہے، ہندتوا بھارت پر غالب ہے اور ایسی سوچ خطرناک ہے.
بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.
بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے کشمیر کے حوالہ سے خصوصی آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے ہیں
آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی
قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.