نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل رین ہو چکی ہے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا، آج صبح لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا،آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش ہو گئی ہے۔ 15 دن سے زائد اس پر کام کر رہے تھے،مصنوعی بارش کیلئے یو اے ای کے تعاون پر مشکور ہیں، سموگ ٹاور بھی جلد ہی لگ جائیں گے، آج صبح 9 بجےسے مصنوعی بارش کے حوالے سے کام جاری تھا،10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی، 10 سے 15کلو میٹر کے ایریا میں یہ ساری بارش کو پلان کیا گیا ہے،یو اے ای کی ٹیم یہاں موجود تھی، اس نے معاملات دیکھے، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر ہوتا ہے،متحدہ عرب امارات سے 2 اسپیشل جہاز آئے تھے،بارش کے دوران 48 فلیئرز فائر کیے گئے،وفاقی حکومت مصنوعی بارش کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے لیے بہت ضروری تھا
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں مصنوعی بارش کے بعد کے نتائج کا انتظار ہے، آج رات تک مصنوعی بارش کے نتائج آ جائیں گے،کلاوڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے، مصنوعی بارش کے لیے ہمارا ایک روپیہ بھی نہیں لگا دس بارہ دن سے بادل نہیں تھے، آج بھی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا، یو اے ای حکومت کی وجہ سے ہم مصنوعی بارش کرسکے، یو اے ای حکومت کی جانب سے بارش بطور تحفہ برسائی گئی ہے
مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم
سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے
آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم
ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں
گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے