ایران کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا،ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی ہے

ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ حاصل کئے اور ایران کے صدر منتخب ہو گئے، ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ ملے،ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں،ایرانی صدارتی انتخابات میں 3 کروڑ ووٹ ڈالے گئے،مسعود پزیشکیان نے 28 لاکھ ووٹوں سے سعید جلیلی کوشکست دی .

مسعود پزشکیان کون ہیں؟
مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے،ایران میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلےتبریزیونیورسٹی سےطب کی تعلیم حاصل کی، 69 سالہ مسعود پزشکیان ہارٹ سرجن ہیں وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار نائب صدر بھی رہے ہیں،مسعود پزشکیان نے 1994میں کار حادثےمیں بیوی اور ایک بچےکی موت کا صدمہ برداشت کیا، بیوی کی موت کے بعد انہوں نے دوبیٹوں، بیٹی کی پرورش کی اور دوسری شادی نہیں کی،مسعود پزشکیان نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ مغرب سے تعلقات بہتر کریں گے اور جوہری مذاکرات کو بحال کریں گے تاکہ ملک کی معیشت کو کمزور کرنے والی عالمی پابندیوں کا خاتمہ کیا جا سکے،مسعود کو عوامی سطح پر دو سابق اصلاح پسند صدور کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں حسن روحانی اور محمد خاتمی شامل ہیں،مسعود پزشکیان خواتین کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے والی ایران کی اخلاقی پولیس کو غیر اخلاقی قرار دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوئے ہیں،

ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

صدرآصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے،

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مسعود پز شکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسعود پزشکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نو منتخب ایرانی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ نومنتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی۔ صدرمسعود پزشکیان سے پاکستان اورایران کے سماجی اور تجارتی تعلقات بلندیوں تک لیجانے میں بھرپور کردار اداکرنے کی توقع ہے

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مسعود پزشکیان کو ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے 9ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان ایران تعلقات تاریخی طور پر مضبوط اور برادرانہ رہے ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی قیادت میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید مستحقم ہونگے، خطے میں امن اور ترقی کے حصول میں پاکستان نو منتخب ایرانی صدر کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جناب مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسعود پزشکیان کا ایران کا صدر منتخب ہونا ان پر ایرانی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، مسعود پزشکیان انتہائی باصلاحیت، دور اندیش اور عوام دوست سیاسی رہنما کی شہرت رکھتے ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پر امید ہوں آنے والے دنوں میں پاک – ایران دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،

سعودی ولی عہد، چینی صدر کی ایرانی نومنتخب صدر کو مبارکباد
سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ایرانی نومنتخب صدر کو مبارکباددی گئی ہے،سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے،شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایران کے دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا سامنا کرتے ہوئے چین اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور بوقت ضرورت مل کر کام کیا ہے،صدر شی نے کہا کہ وہ چین ایران تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مل کر چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی سے رہنمائی کے خواہاں ہیں،

Shares: