معروف اداکارہ و رقاصہ ماتھیرا جو کہ پروگرام بھی ہوسٹ کرتی ہیں ، وہ اپنے پروگرام میں شوبز کی معروف شخصیات کو مدعو کرکے ان سے ہلکی پھلکی چٹ چیٹ کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں پبلک ڈیمانڈ پروگرام میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فلموں میں ، میں نے آئٹم سانگ بحال کروائے. 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ہوں شاہد آفریدی جو کہ ہمایوں سعید کی فلم تھی اس میں مجھے ایک آئٹم سانگ آفر ہوا ، اور کہا گیا کہ اس گانے کی ڈیمانڈ ہے کہ اس میں‌مختصر لباس زیب تن کیا جائے جب میں‌نے لباس کا پوچھا تو جو لباس انہوں نے بتایا کہ یہ پہننا ہے وہ میرے لئے بہت ہی نارمل سی بات تھی.

”میں نے مختصر لباس پہنا اور آئٹم سانگ ریکارڈ کروایا” جب فلم لگی تو اس فلم کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. اس کے بعد ہر دوسری فلم میں آئٹم سانگ رکھا جانے لگا ، میرے دیکھا دیکھی بہت ساری ہیروئینز نے آئٹم سانگز کئے اور وہ سپر ہٹ بھی ہوئے. متھیرا نے کہا کہ مجھے فی الحال تو کوئی آئٹم سانگ آفر نہیں ہوا اگر ہو گا تو یقینا کروں گی. انہوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں.

کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

حمائمہ ملک کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

22قدم کے لئے فورا ہاں کر دی تھی حریم فاروق

Shares: