اداکارہ و میزبان متھیرا جنہوں نے اداکاری بہت کم کی، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں. مختلف موضوعات پر اپنی آواز بھی اٹھاتی رہتی ہیں . انہوں نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں کھل کر کی ہے بات سیاست پہ. انہوں نے اس انٹرویو میں کھل کر بتایا ہے کہ وہ کس سیاسی جماعت کی مداح ہیں . متھیرا نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی بہت بڑی فین ہوں ، اور اس جماعت کی فین ہونے کی سب سے بڑی وجہ بے نظیر بھٹو ہے مجھے وہ بہت اچھی لگی تھی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بلاول کی بھی کر دیں کھل کر تعریفیں انہوں نے کہا کہ بلاول پاکستانی کی بہترین انداز میں بین
الاقامی سطح پر نمائندگی کررہے ہیں میں ان کی بھی بہت بڑی مداح ہوں. جو ان کا مذاق بناتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے کسی کی شناخت کو اس کے انداز کو اسکے بولنے چالنے کو عورتوں کے ساتھ تشبیہ دنیا نہایت ہی گھٹیا حرکت ہے اور ایسا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے. انہوں یہ بھی کہا کہ طنزو مزاح کرنے میںبرائی نہیں ہے، لیکن کسی کا مذاق اڑانا یہ ضرور بری بات ہے ہمیں ان حوالوں سے نہایت ہی احیتاط کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ متھیرا نے ہمایوں سعید کی فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا تھا.








