گھریلو تشدد کے خلاف ہوں چاہے سٹار کرے یا عام آدمی یاسر حسین

0
69

اداکار یاسر حسین جو کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ دیتے ہیں کہ خبروں میں آجاتے ہیں. یاسر اقرا سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اپنی بیوی اور بیٹے کو لیکر کافی حساس ہیں. یاسر حسین نے حال ہی میں فیروز خان کے معاملے پر اپنی رائے دی ہے اور کہا ہے کہ آج اگر میں اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھائوں گا تو نوے فیصد چانسز ہیں کہ میرا بیٹا بھی کل کو اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھائے اسکو جانوروں‌کی طرح مارے گا. میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہونا نارمل بات ہے لیکن ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا نارمل نہیں ہے، میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں ، پھر وہ چاہے عام انسان کرے یا کوئی سٹار کرے. ، میری دعا ہے کہ علیزے اور اسکی فیملی کو جلد از جلد انصاف ملے. علیزے اللہ

آپ کو جلد مشکلات سے نکالے اور آپ کی زندگی میں‌سکون لائے. یاسر حسین کی اس جذباتی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح‌کے کمنٹس کئے اور زیادہ تر نے فیروز خان کے خلاف ہی بات کی ان کے تشدد کے عمل پر تنقید کی اور کہا کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے کوئی بھی ان کے ساتھ کام نہ کرے. یاد رہے کہ یاسرحسین عورتوں کی آزادی کے قائل ہیں‌یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو کام کرنے سے منع نہیں کیا.

Leave a reply