میٹرک امتحانات میں بدنظمی، نثار کھوڑو ناظم امتحانات پر سخت برہم

مشیر بورڈ اور جامعات نثار کھوڑو صوبے میں میٹرک امتحانات میں بدنظمی کے معاملے میں متحرک ہوگئے اور ناظم امتحانات میٹرک بورڈ کو طلب کرلیا۔ناظم امتحانات محمد شائق نثار کھوڑو کےدفتر پہنچے تو نثار کھوڑو نے بدنظمی پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار کھوڑو نے کل پرچہ آؤٹ ہونے اور تاخیر سے پہنچنے پر بازپرس کی اور سوال کیا کہ جن بچوں کا پرچہ نہیں ہوسکا ان کے مستقبل کا کیا ہوگا؟
ناظم امتحانات نے سارا ملبہ سینٹر کنٹرول آفیسرز پر ڈال دیا، ناظم امتحانات محمد شائق نے کہا کہ سی سی او حب سے پرچہ لینے برقت نہیں پہنچے۔
میٹرک امتحانات میں بدنظمی، نثار کھوڑو ناظم امتحانات پر سخت برہم ہو گئے۔محمد شائق نے کہا کہ جلد تحقیقات کرکے بہتر اقدامات کریں گے۔

Shares: