باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے اورای پی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،فیصل چودھری نے کہا کہ رپورٹ زیر زمین پانی اور مندر کاتالاب خشک ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں،

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ علاقے میں ایزو میٹر نصب کرنے کی بھی رپورٹ میں سفارش کی گئی ۔جسٹس عمر عطابندیال نے استفسارکیا کہ کیا متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین لگادیا گیاہے؟۔رمیش کمار نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے پاس کل 1831 مندر اور گردوارہ ہیں جن میں کل 31 فنکشنل ہیں ،

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندرکا تالاب خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت کا حکومت کو بڑا حکم

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے تفصیل بھی چیئرمین متروکہ وقف بورڈ سے طلب کرلی ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آج کسی کو تفصیل سے نہیں سن سکتے ،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

Shares: