مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے فائدے
مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے فائدے
مٹی کے برتنوں کی تاریخ بہت پُرانی ہے کیونکہ دھات کےاستعمال سے بہت پہلے انسان نے اپنی ابتدا میں ہی مٹی کو ہاتھ سے مختلف شکلوں میں ڈھالنا سیکھ لیا تھا اور تب سے لیکر آج تک مٹی کے برتن کھانا پکانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں طب ایوردیک اور طب یونان جن کی تاریخ صدیوں پُرانی ہے کے مطابق مٹی کے برتن میں پکا ہُوا کھانا ہماری صحت پر گہرے اثرات مُرتب کرتا ہے اور ان دونوں طبیعات کے ماہرین آج بھی کھانا پکانے کے لیے مٹی کے برتن تجویز کرتے ہیں کیونکہ مٹی کے برتن میں پکا ہُوا کھانا نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ مٹی کے برتن کا کھانا ذائقے میں بھی دھات کے برتن میں پکے کھانے سے زیادہ لذیذ ہوتا ہے
https://baaghitv.com/benefits-of-fenugreek-seed-for-women/
مٹی کے برتن میں قدرتی طور پر الکالائن ہوتی ہے:
مٹی قُدرتی الکالائن ہے اور الکالائن تیزابیت کو ختم کرتی ہے اور جب ہم مٹی کے برتن میں کھانا پکاتے ہیں تو مٹی کی الکالائن خصوصیات کھانے کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے جس سے ہمارے جسم کا پی ایچ بیلنس بہتر ہوتا ہے اور خوراک جہاں جلد ہضم ہوجاتی ہے وہاں معدے پر بھاری پن نہیں چھوڑتی مٹی کے برتن میں کھانا پکاتے وقت کھانے میں قیمتی منرلز میگنیشئم کیلشئیم آئرن فاسفورس سلفر وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو ہماری صحت پر نہایت اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں
کھانے کے وٹامن ضائع نہیں ہوتے:
مٹی کے برتن کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں باریک سوراخ ہوتے ہیں جو حدت اور نمی کو کھانے کے اندر تک داخل کرتے ہیں اور دھات کے برتن کی نسبت مٹی کے برتن میں کھانا سُست روی سے آہستہ آہستہ پکتا ہے اور تیز آنچ لگنے سے بچا رہتا ہے جس سے کھانے میں موجود وٹامنز اور غذائیت محفوظ رہتی ہے اورکھانےمیں مہک برقرار رہتی ہےجو لوگ کھانا پکانا نہیں جانتے یا کھانا پکانا سیکھ رہے ہوتے ہیں اُن کے لیے سب سے بہترین برتن مٹی کے برتن ہوتے ہیں کیونکہ ان برتنوں میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اور کھانا جلنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں
گھی کم مقدار میں خرچ ہوتا ہے:
مٹی کے برتن میں کھانا ہلکی آنچ پر پکتا ہے جس سے کھانے کے اندر موجود قُدرتی آئل جلتا نہیں ہے اور نمی کے ساتھ کھانے میں شامل ہوجاتا ہے لہذا ہمیں کھانے میں گھی اور تیل کا استعمال کم کرنا پڑتا ہے
کھانے کا ذائقہ دار بنتا ہے:
ہانڈی میں پکا ہُوا چکن دھات کے برتن میں پکے ہُوئے چکن سے کہیں زیادہ مزیدار ہوتا ہے اور اُس کی وجہ یہ ہے کہ مٹی کے برتن مسام دار ہوتے ہیں جن میں سے گرم آنچ کی ہوا برتن میں داخل ہوتی ہے اور کھانے کو ہلکی آنچ پر گلاتی ہے جس سے کھانے کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے
https://baaghitv.com/health-benefits-of-honey/
مٹی کے برتن خریدنے میں سستے ہوتے ہیں:
ھات کے برتن ، کُوکر وغیرہ جہاں کھانے کی غذائیت اور ذائقے کو نقصان پہنچاتے ہیں وہاں دھات مہنگی ہونے کی وجہ سے یہ برتن بھی مہنگے داموں ملتے ہیں مگر مٹی کے برتن جہاں عام دستیاب ہیں وہاں آپ انہیں انتہائی سستے داموں خرید سکتے ہیں
مٹی کے کونسے برتن استعمال نہیں کرنے چاہیے:
ڈاکٹرز کا کہنا ہے مٹی کے ایسے برتن جنہیں مختلف کیمیکلز کیساتھ پالش کیا گیا ہو میں پکا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور پالش کرنے سے مٹی کے برتنوں کے مسام بند ہوجاتے ہیں جس سے ہوا برتن میں داخل نہیں ہوپاتی اور پالش میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمیکلز کھانے میں شامل ہوجانے کے خدشات ہوتے ہیں اس لیے مٹی کے وہی برتن استعمال کرنے چاہیے جن پر کسی قسم کی پالش وغیرہ کا استعمال نہ کیا گیا ہو اور وہ صرف مٹی سے بنے ہوں