موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

کراچی : موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کے صوبہ سندھ کے صدر سردار بابر علی عباسی نے ایک نجی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایسے حقائق سے پردہ اٹھایا جو ملک کو کمزور کر رہے ہیں ان کے ساتھ کراچی ڈویزن کے صدر محمد اسحق عباسی بھی موجود تھے ۔ سردار بابر علی عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے ۔ خان صاحب کی حکومت میں ملک کے غریبوں کے لئے کوئی قانون نہیں ہے ۔ لوگ بےروزگاری اور بھوک کا شکار ہو رہے ہیں اور دوسرے ملک کے ایک دہشت گرد کے لئے قانون پاس کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے ساتھ ایک زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک کشمیری ہوں اور مجھے فخر ہے اور جو ظلم و ستم وہاں ہو رہا ہے پاکستانی حکومت اور میڈیا نے تو آنکھیں بند کی ہوئی ہیں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے اور عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کی گورنمنٹ کو کشمیریوں سے کوئی سروکار نہیں سال میں ایک بار کشمیر ڈے مناتے ہیں اور اس دن تقریریں کی جاتی ہے علاوہ اس کے کشمیر کا نام بھی نہیں لیا جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت جس مشکل میں ہیں مہنگائی کے طوفان نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے اس کے علاوہ بے روزگاری نے نوجوانوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ ہمارا منشور ہے کہ فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی غریبوں کو انصاف دلائے گی مہنگائی سے ، رشوت سے ، ظلم سے ، جبر سے ،زیادتی سے ۔
مستقبل میں ہماری پارٹی ایسے محب وطن پاکستانی سامنے لائے گی جن کی جڑوں مین پاکستان ہے یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ امریکا اور یورپ سے امپورٹ ہوئے لوگ اقتدار مین آتے ہیں اور حکومت کے مزے لوٹتے ہیں ۔ انہیں معلوم ہی نہیں کی غریب عوام کے مسائل کیا ہیں ۔ خان صاحب کے ارد گرد بڑے مافیا کے لوگ بیٹھے ہیں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے قرضے لئے جا رہے ہیں اور ملک کو اندر ہی اندر کھوکھلا کیا جا رہا ہے ۔
فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کا منشور ہی یہی ہے کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہو

Comments are closed.