دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو کہ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے اس فلم کی پرموشنز آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں. فواد خان نے کراچی میں اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بنانے میں بہت وقت لگا ایک وقت تو ایسا آیا کہ لگا کہ جیسے فلم کا مکمل ہونا بہت دور ہے. ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس فلم کو نظر لگ گئی ہے لہذا ہم نے بکروں کے صدقے دئیے. فواد خان نے اس انٹرویو میںیہ بھی کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم پنجاب کے علاوہ سندھ کے سرکٹ میں بھی دھوم مچائے گی. جس طرح سے اس فلم کا انتظار ہو رہا
ہے یہ دیکھ کر نروسنیس بڑھ جاتی ہے. لیکن ہمیں اتنا یقین ضرور ہے کہ فلم لوگوںکو بہت پسند آئیگی. فواد خان نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مولا جٹ کے کردار کے وزن بڑھا تو لیا تھا لیکن اس وزن کو کم کرنا آسان نہیں تھا صحت کے بہت سارے مسائل رہے، لیکن اب ایسا رسک کسی بھی کردار کے لئے میں نہیںلوں گا. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا ھٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کا ری بوٹ ہے .شائقین فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں.فلم 40 سے 45 کروڑ میں تیار کی گئی ہے.








