مولانا فضل الرحمن کو کس بات پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ شیری رحمن نے صاف بتا دیا

0
36

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں تقریر کرنا ہر وزیراعظم کا فرض بنتا ہے،

بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان کے عوام بہت ہی مشکل دور سے گزر رہےہیں، حکومت مہنگائی کابوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے، یہ جہاں سے آئے ہیں ان کو وہیں بھیجنا ہو گا،یہ حکومت مینڈیٹ کھوچکی ہے، وزیر اعظم کو چاہیے تھا وہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں پڑھ کر سناتے، یہ آرڈیننس اور ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ملک چلانا چاہتے ہیں، ہم سب جماعتیں اپنی اپنی ملاقاتیں کررہےہیں، لانگ مارچ یا جلسہ چاہے جو بھی ہو یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے، ہماری کوشش یہ ہے کہ مولانا صاحب کو کہیں کہ ہم مل کر چلیں،

بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ

شیری رحمن نے کہاکہ آپ پرفارمنس نہیں دکھاسکتے، آئی ایم ایف اورحکومت ایک ہی ہے، ہم سارےمل کر اجلاس کر رہے ہیں، اپوزیشن ساتھ رہے گی، آپ نے کشمیریوں کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کیے، آپ کے دیکھتے ہی دیکھتے مودی نے کشمیرپر قبضہ کیا ، کشمیر پرتمام سیاسی جماعتیں ساتھ ہیں ، حکومت نے کشمیرکے معاملے پرکوئی ذمے داری نہیں دکھائی،

Leave a reply