جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ،مکمل یکجہتی کا اعلان بھی کیا ، مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ امت مسلمہ کا قدر مشترک ہے ۔
بیرونی دباؤ پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا ۔علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک قدم ہے ۔علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے ۔
اگر علامہ رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے ۔نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کو انار کی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔جے یو آئی تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔