![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/maxresdefault-1.png)
حیدرآباد:حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے حیدرآباد کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن نے جلسے میں ایک ایسا بیان دیا کہ لندن میں بیٹھے ہوئے نوازشریف پربجلی بن کرگزرا
اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اپنی تقریرمیں کہا تھا کہ 40 سال سے دیکھ رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی سے لوگوںکوآگے لاتی ہے، اس دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 40 سال ہوگئے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی سے اپنے پسندیدہ لوگوں کومسند اقتدارپربٹھاتی ہے توساتھ ہی اسٹیج پربیٹھی ن لیگی قیادت کی طرف دیکھا جس پرپیپلزپارٹی کے رہنماوں کا موڈ بھی کچھ تبسمائی سا محسوس کیا
مولانا فضل الرحمن بار بار یہ ذکرکرتے رہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ اپنی مرضی سے حکومتیں لائیں ، یہ بیان اسٹیج پربیٹھے ہوئے ن لیگیوںکوکچھ اچھا نہیں لگ رہا تھا ، وہ سمجھ رہے کہ مولانا کا اشارہ ن لیگ کی طرف ہے
دوسری طرف مولانا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پریہ گفتگو وائرل ہورہی ہے کہ مولانا کا اشارہ نوازشریف کی طرف تھا ، اس پراکثرصارفین کہتے ہیں کہ نوازشریف کے لیے یہ بیان انتہائی تکلیف دہ ہوگا
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئی ، قوم سے معافی مانگنا پڑے گی،
انہوں نے حیدرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کے حکمرانوں کو آواز نہیں دی، بین الاقوامی دنیا کو بھی جھنجھوڑا ہے، پاکستان کے سیاہ وسفید کے مالکوں کو جھنجھوڑا ہے،
ان کوبتایا کہ حکومتیں تمہاری دھاندلی سے نہیں عوام کے ووٹ سے بنیں گی، آج ہم پاکستان میں آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنے کیلئے یکجا ہیں، تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی، آپ کو باربار کہا گیا آپ تھکے تو نہیں ، لیکن سمندرموجیں مارتا اور مچھلیاں تیرتے تیرتے نہیں تھکتی، ہمارے کارکن نہیں تھکیں گے جب تک ہمارے سمندر میں موجیں مارنے کی طاقت ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاست کے اصول سیکھنے ہیں تو ہماری شاگردی کرنا ہوگی، ہم نے کوئی کچی گولیاں نہیں کھائیں، ہم بحرانوں سے لڑنا جانتے ہیں، ہم پاکستان کی بقاء ، عوام اور قوم کی عزت ووقار کی جنگ لڑ رہے ہیں، جب تک ووٹ کی عزت امانت واپس نہیں دلائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ۔