ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، سائبرقانون سازی کی سخت ضرورت، سینیٹر رحمان ملک

0
19

سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں اظہار خیال سامنے آگیا-

سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں کہا کہ ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہیں- جعلی اکاؤنٹس کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں- جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے مختلف لوگوں کی کردارکشی سمیت توہین آمیز مواد بھی پھیلائے جارہے ہیں- ہم نے ایک ہارڈ وئیر کا بندوبست کیا تھا تاکہ اسطرح اکاؤنٹس کو فوری بند کیا جا سکے- پی ٹی اے بتائے کہ اس ہارڈ وئیر کا کیا بنا کیا اب تک اس پر کام ہورہا ہے- مختلف ناموں سے پروپیگنڈہ کے لئے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں-

اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاونٹ چلایا جا رہا ہے- اعتزاز احسن نے کئی بار ایف آئی اے کو اسکی شکایت درج کروائی ہے- کئی ماہ گزرے مگر اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاونٹ بند نہیں کیا جا سکا- اب سوشل میڈیا کا وقت ہے اسطرح چیزوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے- سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے-آئی ٹی منسٹری اب تک پنشنز پر فیصلہ نہیں کر سکی- کمیٹی کے ہر اجلاس میں پی ٹی سی ایل ملازمین کے پنشنز کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے- پی ٹی سی ایل کا معاملہ ایف آئی اے کو ریفر کیا جائے تاکہ تحقیق ہوجائے- ہر بار باور کیا جاتا ہے کہ پنشنز ادا کئے جائینگے مگر معلوم ہوتا ہے کہ نہیں ملے ہیں-

ذیلی کمیٹی نے بھی پی ٹی ای ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافے کے معاملے پر کئی اجلاس کئے- سب کمیٹی نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک جامع رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو جمع کیا تھا- سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سب کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرکے سینیٹ میں بھیجے تھے- سفارشات کو سینیٹ ہاوس نے منظور کرکے ساٹھ دنوں میں لاگو کرنے کے احکامات دئیے ہیں-عدالت پہلے ملازمین کو پنشن میں اضافے کی ادائگیوں کے احکامات دے چکی ہے-

Leave a reply