عمران خان کے موقف کی حمایت کرتا ہوں،وہ مخلص ہیں :ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے بیان نے ہلچل مچادی

0
64

لاہور:عمران خان کے موقف کی حمایت کرتا ہوں،وہ مخلص ہیں :ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے بیان نے ہلچل مچادی،اطلاعات کے مطابق سینیئر لیگی رہنما نے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کی حمایت کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر اوپن بیلٹ کےحق میں ہوں اور اس سے قبل ن ‏لیگ کابھی اوپن بیلٹ کامؤقف رہا ہے۔ تاہم آئینی ترمیم کے لیے اتفاق رائے ہونا ضروری تھا۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان مخلص ہیں اوروہ واقعی ایمانداری اورشفافیت چاہتے ہیں ، میں ذاتی طورپران کی خوبیوں کا معترف ہوں‌

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئینی ‏ترمیم کیلئےاتفاق رائے ہوناضروری تھا مخصوص انتخابات کیلئےحکومت ترمیم کیوں لاناچاہتی ہے؟ اپوزیشن چاہتی ہے کہ تمام انتخابات شفاف ہوں۔

Leave a reply