مولانا فضل الرحمٰن چینی سفیرنونگ رونگ سے ملنے گئے توچینی سفیر نے عمران خان کے بارے میں کیا بات کہہ دی

اسلام آباد:سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن ہرطرف ناکامی کے بعد چینی سفیرنونگ رونگ سے ملنے پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی منظرنامے میں ناکامی کے بعد اچانک چینی سفیرنونگ رونگ سے ملنے پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سیاسی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ، اورساتھ ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر سربراہ جے یو آئی اور چینی سفیر سے اتفاق کیا گیا

اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے سی پیک پرموجودہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے رائے مانگی توچینی سفیر نے مولانا فضل الرحمن کویہ کہہ کرچپ کروا دیا کہ وزیراعظم عمران خان سی پیک سمیت دیگراہم معاملات پرتوقعات سے زیادہ پرفارم کررہے ہیں اورچینی حکومت اورچینی عوام ان کے ویژن سے بہت متاثرہے ،عمران خان کرپٹ شخص نہیں ،یہ بات سن کرمولانا فضل الرحمن کچھ دیرخاموش رہے

مولانا فضل الرحمن کی خاموشی دیکھ کر چینی سفیر نونگ رونگ نے مولانا فضل الرحمٰن کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اورکہا کہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس میں پانچ سو سیاسی جماعتیں شریک ہوگی آپ کی شرکت باعث اعزاز ہے،

مولانا فضل الرحمٰن نے چینی سفیر کی جانب سے بین الاقوامی کانفرس میں شرکت کی دعوت فورا قبول کر لی، مولانا فضل الرحمٰن نے ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حصہ لینے پر چینی سفیر نونگ رونگ کا شکریہ ادا کیا

چینی سفیر نے کہا کہ چین مستقبل میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں بھرپور ساتھ دیگا، سی پیک کوریڈور پاکستان و چین دونوں کے مفاد میں ضروری ہے،

Comments are closed.