فیصل آباد ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی لاوارثوں کا مسترد شدہ ٹولہ پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، پاکستان کے باشعور لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم پاکستان دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی، عمران خان کا ہر سپاہی اس ملک کا محافظ اور رکھوالا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی ٹی آئی پختون یوتھ کونسل لاہور کے بارہ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا .جنہوں نے آج یہاں روزی خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

ملک عمر فاروق نے کہا کہ مریم صفدر کا ملکی اداروں پر لشکر کشی کا اعلان ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے جس کی ہر ذی شعور شہری پرزور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Shares: