معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌بچپن میں‌فیروز الغات کو بہت شوق سے پڑھا کرتی تھی ، اسکو پڑھنا اور اس میں سے نئے نئے لفظوں‌کا مطلب سیکھنا میرا مشغلہ ہوتا تھا. مجھے اگر آپ کوئی بھی اردو کا لفظ بتائیں تو میں اس کا قریب قریب مطلب بتا دوں گی ، کیونکہ میں‌نے اردو کے سارے لفظ بچپن میں‌کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کے منہ سے سنے ہوں گے . انہوں نے کہا کہ میرے اردو میں بہت اچھے نمبر آیا کرتے تھے. ماورا حسین نے کہا کہ اردو ہماری زبان ہے ہمیں اسکو سیکھنا چاہیے اسکو بولنا چاپیے اسکو بولنے میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرنی چاہے.

ماورا حسین نے کہا کہ ”میں‌جب دیکھتی ہوں کہ کچھ لوگ اردو بولنے کو بہت اچھا نہیں سمجھتے تو حیرت کے ساتھ افسوس ہوتا ہے بھئی ہماری زبان ہے اردو ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے.” یاد رہے کہ ماورا‌حسین عروہ کی چھٹی بہن ہیں انہوں نے نہایت ہی کم عمر میں وہ مقام حاصل کیا جس کو حاصل کرنے کےلئے فنکاروں‌کو سال ہا سال لگ جاتے ہیں.

پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

Shares: