لاہور:عامر لیاقت حسین کو اللہ معاف فرمائے !ان دعائیہ کلمات کا اظہار ماہرقانون چوہدری اعتزاز احسن نے سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ساتھ ایک گفتگو میں کی ، ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں ان کے ساتھ رہے ہیں ، اچھے انسان تھے ،بس اب تواس امر کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے
اعتزاز احسن نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے فن خطابت اورگفتارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گفتار کے غازی تھے اورایک اچھی طبعیت کے مالک شخص تھے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کران کو جنت میں داخل فرمائیں
عامر لیاقت حسین کو اللہ معاف فرمائے !بیرسٹر اعتزاز احسن
کی عامر لیاقت کی ناگہانی موت پر دل کو چھو جانے والی گفتگو!https://t.co/HBtLEtl4if#amirliaquat #DaniaShah pic.twitter.com/k44bTN0kRO— PNN News (@pnnnewspk) June 9, 2022
اس موقع پر سینیئر صحافی مبشرلقمان نے جاتے جاتے یہ بھی پوچھ لیا کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال کوآپ کس نظرسے دیکھ رہے ہیں توانہوں نے جواب دیا کہ پاکستان دنیا کی واحد ملک ہے جس کےمستقبل کےبارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ہاں ماضی کے بارے میں تو جوکچھ مرضی کہہ لیں لیکن کل کیا توقع کی جاسکتی ہے یہ بعید ازقیاس ہے
چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ کے سامنے ہی ہے کہ ایک شخص لندن میں بیٹھا ہوا اور وہ پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت چلا رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو نوازشریف ہی وزیراعظم ہے شہبازشریف تو ایک مہرہ ہی ہوسکتا ہے یا پھرمریم ہیں جواس وقت فعال ہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شخص جو کہ پنجاب کا پانچ مرتبہ وزیراعلیٰ رہا ہو اوراب وہ ملک کا وزیراعظم بن کرسیاہی وسفید کا مالک ہوتویا ایک اچھنبہ ہے ، ان کا کہنا تھا ہ وہ تو پہلے کہتے ہیں کہ پاک