ایک ماہ میں کتنے ارب کی گیس چوری ہوئی، جان کر ہوں حیران

وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے گیس کی قسیم کارکمپنیوں کوہدایت کی ہے کہ گیس چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ،گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون تیزکیا جائے ،مئی میں اب تک دونوں کمپنیوں میں 2625چوروں نے1ارب95کروڑ98لاکھ سے زائدکی گیس چوری کی ،سب سے زیادہ گیس چوری صنعتی،انڈسٹری وکمرشل سیکٹرمیں ہورہی ہے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکاردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر شدیدبرہمی کااظہارکیا. وزیر پٹرولیم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پررپورٹ دی جائے لائن لاسز کے نام پرچوری برداشت نہیں کی جائے گی۔مئی میں اب تک دونوں کمپنیوں میں 2625چوروں نے1ارب95کروڑ98لاکھ سے زائدکی گیس چوری کی ،سب سے زیادہ گیس چوری صنعتی،انڈسٹری وکمرشل سیکٹرمیں ہورہی ہے ،سوئی ناردرن میں گیس چوری کاحجم اربوں میں چلاگیا۔ سوئی سدرن گیس میں720 گیس چور پکڑے ،713غیرقانونی کنکشن ختم کئے جو خزانہ کو50کروڑ89لاکھ روپے کانقصان پہنچارہے تھے اورسوئی ناردرن میں1905گیس چورپکڑے، گئے،3830 غیر قانونی کنکشن ختم کئے1ارب45کروڑ9لاکھ سے زائد کی گیس چوری کررہے تھے ۔جمعہ کووزیرپیٹرولیم عمرایوب خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہو ا جس میں گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وفاقی وزیرنے گیس کی چوری روکنے کے حوالے سے اقدامات پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے تقسیم کارکمپنیوں کو چوروں کے خلاف کریک ڈاون تیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کاحکم دیا۔تقسیم کارکمپنیوں نے مئی میں اب تک چوروں کے خلاف ہونے والے کارروائی کے حوالے سے بتایاکہ سوئی سدرن گیس نے صنعتی زمرے میں 71 گیس چور پکڑے جو 391.19 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے جس سے قومی خزانے کو 277.77 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے انڈسٹریل میں 50 گیس چور پکڑے گئے،کمرشل سیکٹر میں 223 گیس چور پکڑے گئے،جو 104یونٹ گیس چوری کر کے 97 ملین کا نقصان پہنچا رہے تھے گھریلو صارفین میں آٹھ گیس چور پکڑے گئے،جو کہ38.10 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور26.34 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے گھریلو کمرشل زمرے میں 368 چور پکڑے گئے جو کہ 104.60یونٹ گیس چوری کر رہے تھے۔107.82 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،گیس چوروں کے خلاف تقریبا 79 ایف آئی آر کٹوائی گئیں۔ڈسٹری بیوشن میں 713 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے16 ایف آئی آر کاٹی گئی،جبکہ سوئی ناردرن گیس کے حکام نے بتایاکہ صنعتی زمرے میں 62 گیس چور پکڑے جو 749 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے قومی خزانے کو 884 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہاتھا، کمرشل زمرے میں1560 گیس چور پکڑے گئے، جو 88.49 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور قومی خزانے کو 97 ملین روپے کا نقصان پہنچ رہے تھے، گھریلو صارفین کے زمرے میں 283 گیس چور پکڑے گئے، جو 1275 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے،قومی خزانے کو 469.96 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،ڈسٹری بیوشن میں 3830 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے،اس سلسلے میں 52 ایف آئی آر کاٹی ٹرانسمیشن میں 207 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے،اس سلسلے میں 18 ایف آئی آر کاٹی گئی۔

محمد اویس ،اسلام آباد

Comments are closed.